ابنا: حکومت ايسے معاملات ميں براہ راست ملوث نہيں ہوتي کيوں کہ قزاق تاوان کي رقم بڑھا ديتے ہيں.سينيٹ کا اجلاس چيئرمين فاروق ايچ نائيک کي زير صدارت ہوا جس ميں بھارتي اداکار شترو گن سنہا سميت بھارتي اراکين پارليمنٹ کے وفد نے بھي شرکت کي.
بھارتي وفد ايوان ميں آيا تو سينيٹر ز نے ڈيسک بجا کر ان کا استقبال کيا.سينيٹرز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مسائل پرامن طريقے سے حل کرنے چاہئيں تاہم پروفيسر خورشيد کا کہنا تھا کہ کشمير اور پاني سميت اہم تنازعات ، دو طرفہ تعلقات کي بہتري ميں رکاوٹ ہيں .
وقفہ سوالات کے دوران وزير خارجہ نے بتايا کہ بيرون ملک پاکستاني سفارتخانوں اور مشنز نے پانچ سال ميں ويزوں کے اجراء اور ديگر خدمات پر 13 ارب 36 کروڑ روپے جمع کيے. بلوچستان کو سالانہ ترقياتي پروگرام ميں مناسب حصہ نہ ملنے پرسينيٹر ہمايوں خان مندوخيل نے سينيٹ سے واک آوٹ کيا اور ايوان کے باہر دھرنا ديا.اجلاس کے دوران جے يو آئي ف کے قاري محمد عبداللہ نے سينيٹ رکنيت کا حلف اٹھايا ،وہ اعظم خان سواتي کے استعفے سے خالي ہوني والي نشست پر منتخب ہوئے ہيں.سينيٹ ميں ارفع کريم اور خان پور بم دھماکے ميں جاں بحق ہونے والوں کے ليے فاتحہ خواني بھي کي گئي ،سينيٹ کا اجلاس اب کل (بدھ کي) شام چار بجے ہوگا. ........
/169